Share this link via
Personality Websites!
روکے، وہ اللہ پاک کا بھی خلیفہ ہے، اُس کے رسول ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کا بھی اور اُس کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم) کا بھی خلیفہ ہے۔([1])
اللہ پاک ہمیں نیکی کی دعوت دینے والا، گُنَاہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے والا بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہم اپنا ایسا امیج بنانے میں کامیاب ہو جائیں کہ لوگ ہمیں دیکھ کر گُنَاہ چھوڑیں اور نیکیوں کی طرف بڑھنے لگ جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! یکم مُحَرَّمُ شریف کو یومِ فارُوقِ اعظم ہے، اس دِن آپ شہید ہوئے تھے، لہٰذا *نیک مؤمن، نہایت پختہ دِین والے، عظیم الشان صحابئ رسول، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، وزیرِ مصطفےٰ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی یاد منائیے! *گھر میں *دفتر میں *دُکان پر *جہاں جہاں ہو سکے، آپ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! *ہو سکے تو شِیْرِینی بھی تقسیم کیجیے! *بَن پڑے تو مختصر سِی محفل کروا لیجیے! *گھر میں تو لازمی اہتمام فرمائیے! *سب گھر والوں کو جمع کر کے حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر کیجیے! * امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے خرید فرمائیے یا پھر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجیے! یہ رسالہ گھروں میں پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خُوب برکتیں نصیب ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami