Share this link via
Personality Websites!
وہاں شیطان نہیں آتا۔ بلکہ حضرت عمر رَضِیَ اللہ عنہ کے نامِ پاک میں بھی ایسی تاثِیر ہے کہ شیطان دَبک جاتا ہے۔ عُلَمائے کرام لکھتے ہیں:جس آدمی کو شیطان خواب میں آ کر تنگ کرتا ہو، یعنی شیطان کی شرارت کی وجہ سے بار بار سوتے میں غسل فرض ہو جاتا ہو، وہ رات کو سوتے وقت اپنی انگلی سے، سینے پر عمر لکھ لے، شیطان کی جرات نہیں ہو گی کہ خواب میں آ کر بھی پریشان کر سکے۔
اَلحمدُ للہ! یہ آپ کے نامِ پاک کی تاثِیر (Effect) ہے۔ مگر افسوس! ہم فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے دِیوانے*شادِی کے فنکشن میں موجود ہوتے ہیں مگر وہاں گانے باجے بند نہیں ہوتے*ہماری موجودگی میں غیبتیں ہو رہی ہوتی ہیں، ہمارے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی*ہمارے ہوتے ہوئے گھر والے نمازیں نہیں پڑھتے اور ہمیں پروا تک نہیں ہوتی *ہمارےہوتے ہوئے گُنَاہ ہو رہے ہوتے ہیں اور ہم اس کی فِکْر تک نہیں کرتے۔
اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے۔ ہمیں نیکی کی دعوت دینی چاہیے۔ پیار سے، محبّت سے، نرمی سے، حکمتِ عملی سے، سختی کسی پر نہیں کرنی، چیخنا چِلّانا کسی پر بھی نہیں ہے، جب تک شریعت اجازت نہ دے، بول چال کسی سے بند نہیں کرنی، بَس ہر ایک کو پیار محبّت سے نیکی کی دعوت دیتے رہنا ہے۔ ہم ہر وقت، ہر جگہ، ہر ایک کو نیکی کی دعوت دینے والے بن جائیں گے تو آہستہ آہستہ لوگوں کے ذہنوں میں خُود ہی اچھا امیج بن جائے گا۔
فاروقِ اعظم نے نیکی کی دعوت دی
روایت ہے، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami