Share this link via
Personality Websites!
ہیں ، عمر فاروق ہیں، عثمان ذُوْ النُّورَیْنِ ہیں ۔([1])
قیامت میں آپ کو ’’فاروق‘‘ نام سے پکارا جائے گا
حدیث پاک میں ہےکہ قیامت والے دن یوں نِدا آئے گی عمر فاروق کہاں ہیں؟ اُنہیں حاضر کیا جائے گا تو اللہ پاک ارشاد فرمائے گا:اے ابو حفص! (Congratulations) تمہیں مبارک ہو،یہ ہے تمہارا اعمال نامہ، چاہو تو اسے پڑھ لو یا نہ پڑھو کیونکہ میں نے تمہاری مغفرت فرمادی ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ فارُوق ہیں، یعنی حق اور باطِل میں فرق کرنے والے ہیں، آپ حق کے بغیر رہ نہیں سکتے، باطِل کو برداشت نہیں کر سکتے، اس سے ہمیں بھی سبق ملتا ہے، ہم یقیناً اس شان کے فاروق تو نہیں بن سکتے، البتہ! حق اور باطِل میں فرق کرنے کی کوالٹی ہمارے اندر بھی ہونی چاہیے۔
یہ ضروری ہے کہ ہم حق پر اتنے مَضْبُوط ہوں کہ جہاں قدم رکھیں، وہاں حق کا بول بالا ہو جائے۔ آپ نے ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جنہیں دیکھ کر *لوگ گانے بند کر دیتے ہیں *دُور سے دیکھ لیں کہ فُلاں صاحِب آ رہے ہیں، فِلْم وغیرہ چلا رکھی ہو تو بند کر دیتے ہیں *ہماری فیملی (Family) میں ایسے لوگ ہوتے ہیں، شادِی بیاہ وغیرہ کوئی فنکشن (Function) ہو تو اللہ پاک معاف فرمائے، ماحول ایسا ہوتا ہے عورتیں بےپردگی کرتی ہیں، ایسے ماحول میں کچھ ایسے ہوتے ہیں، جنہیں دیکھ کر عورتیں پردہ کر لیتی ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami