Share this link via
Personality Websites!
پڑھ چکے ہیں، یہ بات اب چھپانے کی نہیں ہے، بتانے کی ہے۔ آپ نے کس اہتمام کے ساتھ لوگوں کو بتایا کہ عمر مسلمان ہو چکا ہے ۔
ہمارے ہاں لوگ خُود کو چھپاتے ہیں۔ مثلاً؛ *بہت سارے نمازی حضرات داڑھی نہیں رکھتے *عِمامہ شریف نہیں سجاتے کہ لوگ مولوِی سمجھ لیں گے۔
واہ کیا بات ہے...!! بھائی...! یہ تَو ضروری ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں مَوْلوِی ہوں اس میں کیا شرمانے کی بات ہے* بعض حضرات عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی سے بہت محبّت کرتے ہیں، مگر اپنے عمل سے اس کا اِظْہار نہیں کرتے ، مثلاً عمامہ نہیں باندھیں گے، سُنّت کے مُطَابِق لباس نہیں پہنتے، عطّاری ہوتے ہوئے بھی اپنے نام کے ساتھ عطّاری نہیں لکھتے۔ بھائی کیوں ایسا کرتے ہیں؟ اِس لیے کہ لوگ مجھے اسلامی بھائی سمجھ لیں گے۔ بعضوں کو شیطان یہ بہانہ سکھاتا ہے کہ میں مارکیٹ (Market) میں ہوتا ہوں، جھوٹ وغیرہ بھی بولنا پڑجاتا ہے، اگر میں نے عمامہ باندھا تو میری وجہ سے دعوتِ اسلامی کی بدنامی ہو گی ۔ایسے کو کون سمجھائے کہ بھائی صاحِب! بغیر عمامے کے بھی جُھوٹ بولنا گُنَاہ ہے۔ آپ ظاہِر کیجیے کہ آپ اسلامی بھائی ہیں اور جھوٹ سے بھی بچیے! آپ دکھائیے، (Show) کیجیے کہ آپ دعوتِ اسلامی والے ہیں اور ایسے کاموں سے بھی بچیے جو دعوتِ اسلامی کی بدنامی کا سبب بنتے ہوں۔ بہر حال! جب حق اپنا جو لیا ہے تو اب ڈرنا کیا، کُھل کر اِظْہار کریں کہ ہاں! میں حق کا ماننے والا ہوں۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں نا؛
اے دِل یہ سلگنا کیا، جلنا ہے تَو جَل بھی اُٹھ دَم گھٹنے لگا ظالِم کیا دُھونی رَمائی ہے([1])
وضاحت: یعنی اے دِل...!! عشقِ رسول میں سُلگ کیوں رہا ہے؟ یہ دُھواں کیوں پھیلا رکھا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami