Share this link via
Personality Websites!
مسلمان ہو گیا ہوں... مگر دیکھو! کسی کو بتانا مت...!! ([1])
یعنی آپ نے ایک طریقہ استعمال کیا، وہ تو تھا ہی چغل خور، اسے جان بُوجھ کر کہہ دیا کہ کسی کو بتانا نہیں تاکہ وہ جلدی جلدی اس خبر کو پھیلا دے۔ ابھی آپ وہیں بیٹھے تھے کہ وہ شخص مسجدِ حرام کی طرف چَل پڑا، آپ سمجھ گئے کہ تِیر نشانے پر لگ گیا ہے۔ آپ بھی اس کے پیچھے پیچھے چَل پڑے، وہ جب مَسْجِد حرام میں پہنچا، وہاں بہت سارے کُفّار اور ان کے بڑے بڑے سردار جمع تھے، اس نے اُونچی آواز سے پُکار کر کہا: اَلَا اِنَّ عُمَرَ قَدْ صَبَاَ لوگو...!! سُن لو...!! بیشک عمر صَابِی (یعنی بےدِین) ہوگیا ہے۔
آپ نے فرمایا: تُو نے جھوٹ کہا، میں صَابِی (بےدِین) نہیں ہوا بلکہ صحابی ہو گیا ہوں۔([2])
بہارِ باغِ ایماں، حضرت فاروقِ اعظم ہیں چراغِ بزمِ عرفاں، حضرت فاروقِ اعظم ہیں
نمایاں آپ کی ہر اِک ادا سے شانِ فاروقی خدا کی تیغِ بُرَّاں ، حضرت فاروقِ اعظم ہیں ([3])
وضاحت:باغِ ایمان کی بہار اور معرفت کی محفل کا چراغ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی ذات والا صفات ہے، آپ کی ہر ہر ادا سے حق و باطل میں فرق کرنے کی صفت جھلکتی ہے ، یوں کہئے کہ آپ کی ذات اللہ پاک کی تیز دھار والی تلوار کی مانند ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا جذبہ دیکھیے...!! آپ کلمہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami