Share this link via
Personality Websites!
انسان کے اندر رکھی گئی۔
تم ہی تو ایک راز ہو سینہ کائنات میں
غرض؛ یہ آیتِ کریمہ ہمیں جھنجھوڑ رہی ہے کہ تم بےمقصد نہیں ہو، محض جینے کے طَور پر جیتے نہ رہو، اب ما بدولت 25 سال کے ہو گئے، اب 30 وِیں سالگرہ آ گئی، اب 60 سال کے ہو گئے، اب جناب وفات پا گئے، ایسے نہ ہو...!! بلکہ تمہاری زندگی بامقصد ہے، اسے بامقصد بنا کر ہی گزارنا سیکھو...!!
آج کے دور میں 3بڑے بُحْران(Crisis) ہیں، جن سے ہماری اَکْثَرِیّت بالخصوص نوجوان طبقہ دوچار ہے:
(1):بےمقصدیت Purposelessness
(2):نمائش کی دوڑ Materialistic race
(3):خُود فراموشی Self-righteousness
یہی 3بُحْران ہیں جو ہماری زندگی کو عَبَث کر دیتے ہیں، آیتِ کریمہ ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ یہ تینوں باتیں ہمارے اندر نہ ہوں تاکہ ہماری زندگی عَبَث (بیکار) نہ رہے۔
پہلا بُحْران ہے: بےمقصدیت Purposelessness۔ دوسرے لفظوں میں اسے کہتے ہیں: Meaningless یعنی بے مقصد زندگی۔ آپ کسی سے بھی پوچھیے! بھائی! کیا بننا چاہتے ہو؟ اس کا جواب شاید آپ کو ہر کوئی دیدے گا، کوئی کہے گا: میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami