Share this link via
Personality Websites!
القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلحمدُ لِلّٰہ ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran-ul-Kareem (القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قُرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اِس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورۃ یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نماز جنازہ میں تعداد بڑھانے کے لیے تاخیر کرنا مکروہ ہے۔
وضاحت: عموماً دیکھا گیا ہے، کسی کے ہاں میت ہو جائے تو دوست، احباب یا رِشتے داروں کے انتظار میں جنازہ نہیں پڑھاتے، تدفین نہیں کرتے،بعض دفعہ تو میت پوری پوری رات اور پورا دن بھی پڑی رہتی ہے، جبکہ احادیث کریمہ میں ہے: اَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ یعنی جنازہ میں جلدی کرو!([1]) علما فرماتے ہیں:نمازِ جنازہ کی ادائیگی میں اس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami