Share this link via
Personality Websites!
ہے جو اللہ پاک کی اطاعت میں نفس سے لڑتا ہے۔([1])
اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، نفس کو سُدھارنا بھی ایک کام ہے، اپنے اندر کے عیب ڈُھونڈنا اور انہیں درست کرنا بھی ہماری ذِمَّہ داری ہے بلکہ یہی اَصْل ذِمَّہ داری ہے، اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
فخر و غُرور سے تُو مولیٰ مجھے بچانا یاربّ! مجھے بنا دے پیکر تُو عاجِزی کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
خیر! یہ 3 بڑے بُحران (Crisis) ہیں، جن سے آج ہمارا معاشرہ دو چار ہے:
(1):بےمقصدیت Purposelessness
(2):نمائش کی دوڑ Materialistic race
(3):خُود فراموشی Self-righteousness
یہ تینوں بُحْران ہمیں بیکار زندگی کی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ سے ہمیں راہنمائی ملتی ہے کہ ہم ان تینوں بُحرانوں سے بچیں، اپنا ایک مشن بنائیں، نمود و نمائش سے بچیں اور ہر وقت اپنا جائِزہ لیتے رہا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زندگی اچھی، بامقصد اور معنیٰ خیز ہو جائے گی۔ اللہ پاک نے چاہا تو ایسی اچھی زندگی دُنیا اور آخرت بہتر بننے کا سبب بن جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami