Share this link via
Personality Websites!
اس کے لیے ہر ہر کلمے کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ ([1]) *..نیکی کی دعوت دینا صدقہ ہے۔ ([2]) * فجر کے لیے جگانے کی برکت سے چہل قدمی ہو جاتی ہے اور *.. پابندی سے پیدل چلنے کی برکت سے صحت بھی اچھی ہوتی *.. ذہنی دباؤ پر کنٹرول ہوتا *.. سانس پھولنے کی بیماری سے عافیت رہتی *..وزن میں اعتدال رہتا *..بلٖڈپریشر متوازن رہتا اور *.. ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔
فجر کے لیے جگانے کی عادت بنانے کے طریقے
*نماز اور نیکی کی دعوت دینے اور فجر کے لیے جگانے کے فضائل وفوائد پیش نظر رکھیے * صبح جلدی اٹھیے! جلدی اٹھنے کے لیے *..الارم (Alarm) لگائیے *..رات کو جلد ی سو جائیے *..جو اسلامی بھائی فجر کے لیے جگاتے ہیں ان سے درخواست کیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :21 کے مطابق فجر کے لیے جگانے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجیے ! خود بھی نماز کی پابندی کریں گے اور دوسروں کو بھی فجر کے لیے جگائیں گے ۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیّٖین صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
نیند سے بیدار ہونے کے بعدکی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَمَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں موت(نیند)کے بعد حیات (بیداری)عطافرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami