Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کروانا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملفجر کے لیے جگانے کے مُتَعلِّق مفید ترین معلومات دیں جائیں گی اورنیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جسے یہ پسند ہو کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے وَقْت اللہ پاک اُس سے راضی ہو تو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے فضل سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں ، اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں تاکہ ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لے کر گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کر سکیں۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :21 کے بارے میں سُنیں گے ۔
نیک عمل نمبر 21:کیا آج آپ نے فجر کے لیے جگایا؟
اذانِ فجر کے بعد، جماعت سے پہلے تنظیمی و شرعی دائرے میں رہتے ہوئے نماز کے لیے جگانا فجر کے لئے جگانا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami