Share this link via
Personality Websites!
کر لیجیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: جس نے واجِب قربانی نہ کی، اب وہ صدقہ کرے۔
وضاحت: اگر قُربانی واجِب ہونےکےباوجود نہ کی اور قربانی کے دن گزرگئے تو اب قربانی نہیں کر سکتے۔ اب کیا کرنا ہے؟ اِس کی 2صُورتیں بنیں گی: (1):اگر تو جانَور خرید چکے تھے، اب واجِب ہے کہ اُسی جانور کو ذَبْح کئے بغیر زِندہ ہی صدقہ کر دیجیے! (2):اور اگر جانور خریدا نہیں تھا، اب جانور کی قیمت صدقہ کرنا واجِب ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
کام کو مرضی کے مطابق کرنے کا وظیفہ
یَا نَافِعُ(اے نفع دینے والے)
جو کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے یَانَافِعُ 20بار پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!وہ کام اس کی مرضی کے مطابِق ہو گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami