Share this link via
Personality Websites!
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! ذُو الحج شریف کی 18 تاریخ کو مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا عُرسِ پاک ہوتا ہے([1]) *آپ صحابئ رسول ہیں *دُور کے رشتے سے پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بھانجے لگتے ہیں *آپ نے چوتھے یا پانچویں نمبر پر اِسلام قبول کیا([2]) *بہت فضیلت والے ہیں *دوسرے خلیفہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے بعد آپ خلیفہ مُقَرَّر ہوئے *12 سال تک خِلافت کے فرائِض ادا فرمائے *آخر 18 ذُو الحج کو اِنتہائی مَظْلُومیت کے ساتھ مدینۂ پاک میں شہید ہوئے۔([3])
خَلْق پہ لطفِ خُدا حضرت عثمان ہیں جُملہ مرض کی دوا، درد کے درمان ہیں
بابِ سخا کُھل گیا، دیکھا جو یہ ماجَرا غازیانِ مُصطفےٰ بےسرو سامان ہیں([4])
پارہ: 14، سُور ۂ نحل کی آیت نمبر 76میں اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِۙ-وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠(۷۶)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:جو عدل کا حکم کرتا ہے اور وہ سیدھے راستے پر بھی ہے ۔
تَرجمانُ القرآن، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس آیت میں تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان کا بیان ہے۔ ([5]) بتایا جا رہا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami