Share this link via
Personality Websites!
لوگ محبّت کا دعویٰ تو کرتے ہیں، کہتے ہیں: ہم عاشقِ رسول ہیں مگر اُن کے اندر کشش نظر نہیں آتی*دُکان پر ہیں، نماز کا وقت ہو گیا، دِل مسجد کی طرف کھنچتا نہیں ہے *درودِپاک پڑھے ہوئے کتنے کتنے دِن گزر جاتے ہیں، دِل بےچین نہیں ہوتا *تِلاوتِ قرآن کی طرف دِل مائِل نہیں ہوتا *مدینے کی یاد ستاتی نہیں ہے، آنکھوں میں آنسو نہیں آتے *پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سُنتوں پر چلنا نصیب نہیں ہوتا *عمامہ شریف باندھنے پر دِل مجبور نہیں کرتا *داڑھی شریف مَعَاذَ اللہ! کٹوا ڈالتے ہیں، دِل میں ہلچل نہیں مچتی۔ پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں غور کرنا چاہیے...!! دِل میں محبّت کا دعویٰ ہے تَو پِھر سُنّتِ مصطفےٰ کی طرف، ذِکْرِ مصطفےٰ کی طرف، یادِ مصطفےٰ کی طرف دِل کا کھچاؤ کیوں نہیں ہے...؟
میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہمارے دِل میں عشقِ رسول موجود نہیں ہے، دِلوں کے حال اللہ پاک بہتر جانتا ہے لیکن حالات دیکھ کر لگتا یہ ہے کہ ہماری محبّت بڑی کمزور ہے، ہمارے دِل میں کشش نہیں ڈالتی۔ کاش! ہم دعوے کے ساتھ ساتھ عملی طَور پر بھی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ صحیح معنوں میں محبّت کرنے لگ جائیں، کاش! سنّتوں سے پیار ہو جائے اور ہم سنّتوں کی چلتی پِھرتی تَصْوِیر بن جائیں۔
بے نمازی رہیں کچھ نہ روزے رکھیں ان کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
جو کہ گانے سنیں فلم بینی کریں ان کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
داڑھیاں جو منڈائیں کریں غیبتیں ان کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami