Share this link via
Personality Websites!
500سے زائد پلاٹس موجود ہیں جہاں عنقریب مساجد کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔جگہ خریدنے سے لے کر مکمل ہونے اور نمازوں کی ادائیگی تک کے تمام معاملات مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی سرانجام دئیے جاتے ہیں۔ یونہی جن علاقوں میں مدارس کی ضرورت ہو یا مخیر حضرات مدارس کے لیے جگہ عطیہ کریں، وہاں مدارس کی تعمیرات کا مکمل انتظام اسی مجلس کی زیرِ نگرانی کیا جاتا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے اس شعبے کو ترقیاں نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام ”فیضانِ حدیث“Play Store اور App Store پر پیش کردی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کو حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً*مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح *الأربَعِیْنِ النّوویَّۃ اردوترجمہ و شرح کے ساتھ*رِیاضُ الْصَّالِحِیناردو ترجمہ و شرح کے ساتھ *أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ(اردو) *اور مُنْتَخَب اَحَادِیث (اردو)شامِل کی گئی ہیں۔*اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں (یعنی جلدوں کے اعتبار سے) بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں *سرچ آپشن کی مدد سے اَحادیث ِ مبارکہ سرچ بھی کی جاسکتی ہیں۔*حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے *مطالعہ کے نوٹس مَحْفُوظ کرنے کے لیے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے *مختلف فاؤنٹس اور احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami