Share this link via
Personality Websites!
طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَت بَرَکَاتُہُم الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے: کراماتِ عثمانِ غنی۔ سب اَہْلِ خانہ کو جمع کر کے یہ رسالہ پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک اپنے پیاروں کا صدقہ ہمیں نیک بنا دے اور ہم سب نیکیوں کے پابند بنیں اور دوسروں کو نیکیوں کی طرف لانے والے بن جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف: خدام المساجد والمدارس المدینہ
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جب ہجرت فرمائی تو اسلام کی سب سے پہلی مسجد کی تعمیر کروائی جس کو اب بھی مسجدِ قبا کے نام سے جانا جاتا ہے، مسجد قبا کی تعمیر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اسلام کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا اور اَلحمدُ للہ! آج دنیا بھر میں لاکھوں مساجد موجود ہیں۔ خود سلطانِ دوجہاں صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور صحابَۂ کرام و بزرگانِ دین نے تعمیرِ مسجد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بزرگانِ دین کی روش پر چلتے ہوئے، شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامتْ بَرکاتُہم العالیہ کے فیضان سے مساجد اور مدارس کی تعمیرات کے لیے ایک شعبہ بنام خدام المساجد والمدارس المدینہ قائم ہے۔ اس شعبے کے تحت دیہاتوں میں،نیو سوسائیٹز میں اور جہاں بھی عاشقان رسول کی مساجد نہیں وہاں مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ تاکہ وہاں کے لوگ آسانی سے نماز ادا کر سکیں اور بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دی جاسکے۔
اَلحمدُ للہ! اس شعبےکی کاوشوں سے ملک اور بيرونِ ملک تقريباً 10ہزار سے زائد مساجد و مدارس المدینہ قائم کیے جا چکے ہیں۔1ہزار سے زائد مساجد زیر تعمیر ہیں اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami