Share this link via
Personality Websites!
گرمی پہ یہ بازار ہے عثمانِ غنی کا اللہ خریدار ہے عثمانِ غنی کا([1])
عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی خوش بختی
اے عاشقانِ رسول! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی خوش بختی دیکھیے! قابِلِ رشک بات ہے، پیارے رسول، رسولِ مقبول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ساری رات آپ کے لیے دُعا فرمائی: یااللہ! میں عثمان سے راضی ہوں، تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔
اللہ اکبر! جس سے محبوبِ خدا، دو عالَم کے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو جائیں، اسے اَور کیا چاہیے...!!
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد ([2])
وضاحت: اس شعر میں اعلیٰ حضرت، امام عشق ومحبت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُس حدیثِ پاک کی طرف اشارہ فرمایا جس میں یہ بیان ہےکہ قیامت والے دن اللہ پاک سب اگلوں اور پچھلوں کو جمع کر کے اپنے محبوب سے فرمائے گا: كُلُّ أَحَدٍ يَطْلُبُ رِضَايَ وَاَنَا اَطْلُبُ رِضَاكَ یعنی اے مَحْبُوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! یہ سب میری رضا چاہتے ہیں لیکن اے میرے محبوب !میں تیری رضا چاہتا ہوں۔([3])
رِضائے مصطفےٰ ملنا معمولی بات نہیں
پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھیے! محبوبِ خُدا، سرورِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رِضا مل جانا کوئی عام بات نہیں، بہت بڑی فضیلت ہے۔ امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami