Share this link via
Personality Websites!
ہوئے 7 اونٹ خرید کر پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں حاضر کر دئیے، جب صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے یہ اُونٹ دیکھے تو ان کے چہروں پر خوشی پھیل گئی، دوسری طرف منافقوں کے چہرے غمگین ہو گئے۔ سرورِ عالم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں جب وہ 7 اونٹ پیش کیے گئے تو فرمایا:یہ کیا ہے؟ کس کی طرف سے ہے؟ عَرْض کیا گیا: یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں تحفہ (Gift)پیش کیا ہے۔
راوِی کہتے ہیں: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ بات سُنی تو میں نے خُود دیکھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے اور اتنے بلند کیے کہ سَر مبارک سے اُوپَر ہو گئے، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے لیے ایسی دُعا فرمائی کہ آپ کو ایسی دُعا کبھی کسی کے لیے کرتے نہیں دیکھا۔([1])
ایک روایت میں ہے: آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دعا کی:اے اللہ پاک! میں عثمان سے راضی ہوں تُو بھی اس سے راضی ہوجا۔([2])
حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں نے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا!آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رات بھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے لیے یہ دُعا کرتے رہے: اے اللہ پاک!میں عثمان سے راضی ہوا تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔([3])
اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا محبوبِ خُدا یار ہے عثمانِ غنی کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami