Share this link via
Personality Websites!
(3):عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی مالی قربانیاں
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ نے جس شان کے ساتھ، جس بےمثال صبر و استقامت کا مظاہَرہ کرتے ہوئے اللہ پاک کی راہ میں جان قربان کی، یہ آپ ہی کا خاصہ ہے، اسی طرح آپ کی مالی قربانیوں کا ذِکْر کیجیے! اس میں بھی آپ بےمثل و بےمثال نظر آتے ہیں، آپ وہ شان والے صحابی ہیں، جنہوں نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار خُود مالِکِ جنت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے باقاعِدَہ جنّت خریدی ہے *بِئْرِ رُوْمہ (یعنی رُوْمَہ نامی کنواں) خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کیا *مسجدِ حرام شریف کی تَوسِیْع کے لیے جگہ خرید کر پیش کی *جیشِ عسرت (یعنی غزوۂ تبوک کے وقت لشکر) کے لیے دِل کھول کر مال و اسباب پیش کیے اور پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے جنّت کی خوشخبری پائی۔
اے اللہ پاک! عثمان سے راضی ہو جا...!!
روایت ہے: غزوۂ تبوک کا موقع تھا، پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا لشکر سَفَر پر تھا، راستے میں ایک مقام پر بہت مشکل پیش آئی، کھانے پینے کی اشیاختم ہو گئیں، شدید گرمی (Intense Heat)تھی، بھوک اور پیاس کی شِدَّت ہوئی، اس حالت میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے چہروں پر اَفْسُردَگی (Unhappiness) کے آثار دکھائی دینے لگے جبکہ منافق اس حالت کو دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جب یہ صورتِ حال دیکھی تو غیب کی خبر دیتے ہوئے فرمایا:اللہ پاک کی قسم! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ پاک تمہارے پاس رزق بھیج دے گا۔
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ بھی لشکر میں موجود تھے، آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے جب یہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سُنا تو فوراً انتظام کرنا شروع کیا، آپ نے غلے سے بھرے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami