Share this link via
Personality Websites!
فرماتا ہے اور فرشتے اُس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ ([1])* عِمامہ شریف باندھنے سے بالوں پر سردی گرمی اور دھوپ وغیرہ اثر انداز نہیں ہوتی ہے * طِبّی تحقیق کے مطابق دردِ سر( Headache ) کے لیے عمامہ شریف پہننا مفید ہے * عِمامہ شریف سے دِماغ ( Brain )کو طاقت ملتی اور حافظہ مَضْبُوط ہوتا ہے * عِمامہ شریف باندھنے سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں *عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑ کے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کو موسمی اثرات مثلاً: سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتا ہے * شملہ سرسام کے مرض کے خطرات میں کمی لاتا ہے۔ دِماغ ( Brain )کے وَرَم (یعنی سوجن) کے مرض کو سرسام کہتے ہیں۔([2])
عمامہ شریف نہ باندھنانے کے نقصان
* عِمامہ شریف نہ باندھنا بہت سے فضائل سے محرومی کا سبب ہے * ننگے سر رہنے سے سردی، گرمی اور دھوپ بالوں اور دِماغ پر اثر انداز ہوتی ہے ،جس سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔([3])
عِمامہ شریف باندھنے کی عادت بنانے کے طریقے
* عِمامہ باندھنے کے فضائل کو ذہن میں رکھیے *نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی محبّت بڑھایئے * فیشن پرستی چھوڑئیے اور پیارے آقا ،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتیں اپنانے کا ذہن بنائیے *دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!اِس سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سنتیں سیکھنےاور ان پر عمل کرنے کا خوب جذبہ نصیب ہو گا * آخرت کے ثواب پر نظر رکھیے! بعض اوقات جھجھک اور لوگ کیا کہیں گے جیسی سوچ عمامہ باندھنے سے روک دیتی ہے، مگر جب ثواب کی طرف نظر رکھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِمامہ شریف باندھنے کی عادت بن جائے گی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami