Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کروانا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل عِمامہ شریف باندھنے کے مُتَعَلِّق مفید ترین معلومات دیں جائیں گی اور آئینہ دیکھتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نماز کے بعد حمد و ثَناء اور درود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : دُعا مانگ قبول کی جائےگی، سوال کر دیا جائے گا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنّتوں پر عمل کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لیے اسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں۔آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :55 کے بارے میں سنیں گے ۔
نیک عمل نمبر 55:کیا آج آپ نے عِمامہ شریف باندھا ؟
ایسا کپڑا سر پر باندھنا،جس کے کم از کم 3 پیچ لپیٹے جائیں عِمامہ کہلاتا ہے ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami