Share this link via
Personality Websites!
اَصْحَابِیْ بِیْ خُلُقًا بےشک عثمان اَخْلاق میں مجھ سے بہت مشابہت رکھنے والے صحابی ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری فضیلت ہے...!! عظیم اَخْلاق والے رسول، رسولِ مَقْبُول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَخْلاق کیسے ہیں؟ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴) (پارہ:29، القلم:4)
تَرْجمہ ٔکَنْزُالعِرْفان:اور بیشک تم یقیناً عظیم اخلاق پر ہو
سُبْحٰنَ اللہ! یہ عظیم اَخْلاق جو رَبِّ کریم نے اپنے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرمائے ہیں، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ ان پاکیزہ اَخْلاق سے بہت بڑا حصّہ پانے والے صحابی ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے اَوْصاف اور پاکیزہ اَخْلاق کیسے ہیں؟ آئیے! چند ایک سُنتے ہیں:
(1):عثمانِ غنی پکّے ایمان والے ہیں
حضرت ثابِت بن عبدُ اللہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ کی خِدْمت میں ایک شخص حاضِر ہوا، عرض کیا: اے اَمِیُر الْمُؤمِنِین! میں مدینۂ پاک واپس جا رہا ہوں، وہاں کے لوگ مجھ سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے مُتَعَلِّق پُوچھ رہے تھے، انہیں کیا جواب دُوں؟ فرمایا: انہیں بتانا کہ یہ آیتِ کریمہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ پر مکمل فِٹ آتی ہے (آیت کونسی ہے؟ پارہ: 7، سورۂ مائدہ کی یہ آیت): ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami