Share this link via
Personality Websites!
مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے، 12 سال تک آپ خلیفہ رہے،40 دن کے سخت مُحَاصرے کے بعد ، 18 ذو الحجہ 35 سن ہجری کو نہایت مظلومیت سے شہید کئے گئے۔([1])
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ اچھے اَخْلاق والے ہیں
پیارے اسلامی بھائیو!صحابئ رسول حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ بہت بُلند رُتبہ ہیں، آپ کی اُونچی شانوں میں سے ایک شان یہ بھی ہے کہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو اپنے اَخْلاق جیسے اعلیٰ اَخْلاق والا فرمایا ہے۔ صحابئ رسول حضرت اَبُو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے: شہزادئ مصطفےٰ حضرت رُقَیَّہ رَضِیَ اللہ عنہا جو حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی زوجۂ محترمہ ہیں، ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان کے گھر تشریف لے گئے، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی سے فرمایا: بیٹی! تم نے اَبُو عبد اللہ (یعنی عثمانِ غنی ) کو کیسا پایا؟ عرض کیا: وہ بہترین آدمی ہیں۔ فرمایا: اَکْرِمِیْہِ فَاِنَّہٗ مِنْ اَشْبَہِ اَصْحَابِیْ بِیْ خُلُقًا یعنی بیٹی! عثمان کی عزّت کیا کرو! بےشک وہ اَخْلاق میں مجھ سے بہت مشابہت رکھنے والے صحابی ہیں۔ ([2])
بیٹیوں کو شوہَر کی عزّت سکھائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک سے ہمیں 2باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں:(1):پہلی بات تو یہ دیکھئے! کہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی صاحبہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami