Share this link via
Personality Websites!
فَبِاَيِّہِمُ اقْتَدَيْتُمْ اِہْتَدَيْتُم یعنی میرے صحابہ تاروں کی طرح ہیں توتم ان میں سے جس کی پیروی کروگے، ہدایت پاؤ گے۔([1])
اللہ پاک ہمیں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا باادب بنائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں *سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پھوپھی جان حضرت اُمِّ حکیم رَضِیَ اللہ عنہاکے نواسے ہیں یا یُوں کہہ لیجئے کہ ایک طرح سے رشتے میں مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمتصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بھانجے لگتے ہیں *سابقینِ اَوَّلِیْن میں سے ہیں یعنی ابتدا ہی میں اسلام قبول کر کے دائرۂ اسلام میں داخِل ہو گئے تھے، اسلام قبول کرنے میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے* عَشَرَہ مُبَّشَرَہ (یعنی زبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے جنّت کی خوشخبری پانے والے 10 صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم ) میں سے ہیں *سرکار ِاَعظم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ سے اتنی محبّت فرماتے تھے کہ آپ نے ایک، ایک کر کے اپنی 2 شہزادیاں حضرت عثمان رَضِیَ اللہ عنہ کے نِکاح میں دیں۔([2])
*اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی شہادت کے بعد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami