Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’163 مَدنی پُھول“ سےمسواک کی سنّتیں اور آداب سنتے ہیں ۔ پہلےدو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ ہوں: ٭ دو رَکْعَت مِسواک کر کے پڑھنا بغیرمِسواک کی ستّر (70)رَکعتوں سے اَفْضل ہے۔([1]) ٭مسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور(یہ)اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے۔([2]) ٭حضرت ابنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ مِسواک میں دس خُوبیاں ہیں:(چند یہ ہیں )مُنہ صاف کرتی،مَسُوڑھے کو مضبوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی ،بلغم دُور کرتی ہے،مُنہ کی بدبو ختم کرتی،سُنَّت کے مُوافِق ہے ،فرشتے خُوش ہوتے ہیں،رَبّ کریم راضی ہوتا ہے۔
مسواک کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami