Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں یعنی آپ نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی زِیارت و صحبت پائی ہے، بہت نیک، عبادت گزار اور ولئِ کامِل تھے۔ حضرت علی بن زید رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:(ایک دِن میں حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا)آپ نے ایک شخص کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اے علی بن زید! اس شخص کا چہرہ تَو دیکھو...!! میں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو اس شخص کا چہرہ بالکل کالا سیاہ ہوا پڑا تھا۔آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس کا سبب بیان کرتے ہوئےفرمایا: یہ شخص مسلمانوں کے تیسرے اور چوتھے خلیفہ حضرت عثمان و علی رَضِیَ اللہ عنہما کی گستاخی کرتا تھا، میں نے اسے منع کیا مگر یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami