Share this link via
Personality Websites!
تجارت دیکھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت ساری دِینی معلومات حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! پارہ:23، سورۂ زُمَر، آیت:9 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-(پارہ23،الزمر:9)
تَرْجمہ ٔکَنْزُالعِرْفان:کیا وہ شخص جو سجدے اور قیام کی حالت میں رات کے اوقات فرمانبرداری میں گزارتا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید لگا رکھتا ہے۔ (کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا؟)
ایک قول کے مُطَابق یہ آیتِ کریمہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان میں نازِل ہوئی۔([1])اور اس آیت میں آپ رَضِیَ اللہ عنہ کی 3صِفَات بیان ہوئی ہیں: (1):حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ رات کو بہت سجدے کرنے والے، نمازیں پڑھنے والے ہیں(2):حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ آخرت سے بہت ڈرنے والے ہیں (3):حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ اللہ پاک کی رحمت سے بہت اُمِّیْد رکھنے والے ہیں۔
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی زوجۂ محترمہ فرماتی ہیں: آپ رَضِیَ اللہ عنہ ساری رات عبادت کیا کرتے اور ایک رکعت میں پُورے قرآن کی تلاوت کرتے تھے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami