Share this link via
Personality Websites!
پتا چلا؛ جس پر اللہ پاک کا رنگ چڑھ جاتا ہے، اُس پر خاص فضل ہوتے ہیں۔
*سُورۂ نسآء میں اِرْشاد ہوتا ہے:
وَ سَوْفَ یُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا(۱۴۶) (پارہ:5، سورۂ نساء:146)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور عنقریب اللہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا۔
یعنی جس پر اللہ پاک کا رنگ چڑھ جاتا ہے، اسے بڑا اَجْر عطا کیا جائے گا۔
*سورۂ اَنْفال میں ہے:
لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴) (پارہ:9، سورۂ انفال:4)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: ان کے لیے ان کے ربّ کے پاس درجات اور مغفرت اور عزّت والا رزق ہے۔
پتا چلا؛ جن پر اللہ پاک کا رنگ چڑھ جاتا ہے، انہیں اُونچے درجات بھی ملتے ہیں، بخشش و مغفرت بھی ملتی ہے اور جنّت میں عزّت والارِزقِ بھی عطا کیا جاتا ہے۔
*سُورۂ یُونس میں اِرْشاد ہوا:
حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠(۱۰۳) (پارہ:11، سورۂ یونس:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: ہم پر اسی طرح حق ہے کہ ایمان والوں کو نجات دیں۔
یعنی اِیْمان جن کے دِل پر رنگ چڑھا دے، ان کا نجات پانا طے ہے کہ اللہ پاک نے اُن کی نجات اپنے ذِمّہ کرم پر لے لی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! جن کے دِل پر اللہ پاک کا رنگ چڑھ جاتا ہے، انہیں ایک بڑی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami