Share this link via
Personality Websites!
پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں جن پر اللہ پاک کا رنگ (ایمان و تقوی ٰ اور محبّتِ اِلٰہی کا رنگ) چڑھ جاتا ہے، حُسْن دیکھیے کیسا آیا ہے *اِن کا چہرہ گویا نُورِ اِلٰہی کا آئینہ ہے، جسے دیکھ کر اللہ پاک یاد آتا ہے *اِن کا اُٹھنا، بیٹھنا، چلنا پِھرنا، کھانا، سونا، ہر ہر عَمَل ایسا حسین ہے کہ ہزاروں لاکھوں کی زندگیاں بدل کر نیکیوں پر لگا دیتا ہے اور *اِن کی زبانِ پاک سے ہر وقت پھول ہی جھڑتے ہیں جو ہزاروں لوگوں کی اِصْلاح کا سامان کرتے اور دِلوں کو گلزار بناتے رہتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! بندۂ مؤمن جس کے دِل میں اِیْمان گھر کر گیا ہو، اُس کی شان کیا ہوتی ہے؟ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(۶۸) (پارہ:3، سورۂ آل عمران:68)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اللہ ایمان والوں کا مددگار ہے۔
*ایک مقام پر فرمایا:
وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۳۹) (پارہ:4، سورۂ آل عمران:139)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے۔
پتا چلا؛ جس پر اللہ پاک کا رنگ چڑھ جاتا ہے، اسے بلندیاں عطا کی جاتی ہیں۔
*مزید ارشاد ہوتا ہے:
وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۵۲) (پارہ:4، سورۂ آل عمران:152)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اللہ مسلمانوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami