Share this link via
Personality Websites!
غُلامی نے مجھے بدرِ منیر (چمکتا چاند) بنا دیا ہے۔([1])
جو گدا دیکھو لیے جاتا ہے توڑا نور کا
نور کی سرکار ہے کیا اس میں توڑا نور کا([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے اللہ کا رنگ...!!
وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبْغَةً٘- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:138)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہے؟
کبھی کبھی یہ رنگ ظاہِر میں بھی نظر آتا ہے، اگر بالفرض ظاہِر پر نظر نہ بھی آئے تو اَخْلاق، کردار، گفتار، عادات و اَطْوار اور باطِن کو تو لازِمی چمکاتا ہی چمکاتا ہے۔
ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا گیا:
يَا رَسُوْلَ الله اَيُّ جُلَسَائِنَا خَيْرٌ؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! بہترین ہم نشین کون ہے...؟
فرمایا:
مَنْ ذَكَّرَكُمُ اللَّهَ رُؤْيَتُهُ، وَزَادَ فِي عِلْمِكُمْ مَنْطِقُهُ، وَذَكَّرَكُمْ بِالْآخِرَةِ عَمَلُهُ
ترجمہ: * جس کا دیدار تمہیں اللہ پاک کی یاد دِلا دے* جس کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کر دے * اور جس کا عَمَل تمہیں آخرت کی یاد دِلائے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami