Share this link via
Personality Websites!
پتا چلا؛ آدمی امانت دار ہو جائے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ایمان کامِل ہو جائے گا *حدیث شریف میں فرمایا: اس کا کوئی دِین نہیں، جو وعدے کا پابند نہیں ہے۔([1]) لہٰذا وعدوں کی پابندی شروع کر دیجیے! ایمان پکا ہو جائے گا *ایک روایت میں فرمایا: دھوکا دینا مؤمن کے اَخْلاق میں نہیں ہے۔([2]) *ایک روایت میں ہے: مؤمن طعنہ دینے والا، لعنت کرنے والا، فحش (یعنی بیہودہ) باتیں کرنے والا نہیں ہوتا۔([3]) *فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ہے: جس کے شَر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو، (وہ کامِل) مؤمن نہیں۔ ([4])
یہ سارے وہ اَخْلاق ہیں، وہ اَعْمال ہیں، ہم اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہمارا اِیْمان کامِل اور مضبوط ہو جائے گا اور اِیْمان کا رنگ دِل پر چڑھ جائے گا۔
محبّتِ اِلٰہی بڑھانے کے 9 نسخے
والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: 9 چیزیں ہیں، جو محبتِ اِلٰہی حاصِل کرنے میں مددگار ہیں:(1):ہمیشہ باوُضُو رہنا کہ اس سے دِل روشن ہوتا ہے (2):خَلْوَتْ (یعنی گوشہ نشینی، تنہائی) کہ اِ س کی مدد سے بندہ دُنیوی مشغولیات سے فارِغ ہو تا ہے، اس سے سوچیں منتشر نہیں ہوتیں، یکسوئی کے ساتھ اللہ پاک کو یاد کرنے اور دِل و دماغ کے ساتھ اللہ پاک کی طرف مُتَوَجّہ ہونے کا موقع ملتا ہے (3): سُکُوت یعنی خاموشی کہ خاموشی سے عقل روشن ہوتی، سمجھنے کی اور یاد رکھنے کی قوَّت مضبوط ہوتی ہے (4):بھوک (یعنی کم کھانا)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami