Share this link via
Personality Websites!
داخل ہوجاؤ۔
پُورے کے پُورے اسلام میں داخِل ہو جائیں، کلمہ پڑھ جو لیا ہے، اِیْمان قبول جو کر لیا ہے تو اب شرم جھجھک کیسی...!! اب بَس لباس بھی سُنّت کے مطابق ہو، حُلْیہ بھی سُنّت کے مطابق ہو، چال چلن بھی سُنّت کے مطابق ہو، بَس اب ہم پُورے کے پُورے اسلام میں داخِل ہو جائیں۔ جب پُورے کے پُورے داخِل ہوں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اِیْمان و تقویٰ کا رنگ بھی دِل پر چڑھ جائے گا۔
کامِل مؤمن کے کچھ اچھے اَخْلاق
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: بندہ اس وقت تک کامِل مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔([1])
کتنا آسان نُسخہ ہے۔جو اپنے لیے پسند کرتے ہیں، وہی دوسروں کے لیے پسند کرنا شروع کر دیجیے! مثلاً؛ *سب میری عزّت کریں، یہ پسند ہے، سب کی عزّت کرنا شروع کر دیجیے! *کوئی مجھے دھوکا نہ دے، یہ اپنے لیے پسند ہے،کسی کو دھوکا مت دیجیے! *کوئی مجھے تکلیف نہ پہنچائے، اپنے لیے پسند ہے، کسی کو تکلیف مت پہنچائیے! غرض ہر وہ بات جو اپنے لیے پسند کرتے ہیں، دوسروں کے لیے بھی وہی پسند کرنا شروع کر دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اِیْمان پکّا ہو جائے گا۔
*ایک حدیث شریف میں فرمایا: اس کا ایمان (کامِل) نہیں، جو امانت دار نہیں ہے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami