Share this link via
Personality Websites!
اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھ دے۔
اِس آیتِ کریمہ میں بیوی کے حوالے سے فرمایا کہ اگر بدخُلقی یا صورت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی عورت تمہیں پسند نہ ہو تو صبر کرو اور بیوی کو طلاق دینے میں جلدی نہ کرو کیونکہ ممکن ہے کہ اللہ پاک اِسی بیوی سے تمہیں ایسی اولاد دے جو نیک اور فرمانبردار ہو، بڑھاپے کی بیکسی میں تمہارا سہارا بنے۔([1])
گھر میں اچھا ماحول بنانے کا طریقہ
دیکھیے! ہمیں کیسی پیاری نصیحت کی گئی ہے کہ طلاق دینے میں جلدی نہ کرو! ہو سکتا ہے کہ اِسی خاتُون کے ذریعے تمہیں بہت ساری بھلائیاں مِل جائیں۔ اللہ پاک ہمیں اِس قرآنی نصیحت پر عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اگر خُدانَخَواستہ گھر کا ماحَوْل اچھا نہ ہو، گھر میں لڑائی جھگڑے وغیرہ چل رہے ہوں تو اِن مسائِل کو حَلْ کرنے کا ایک بہترین نسخہ عرض کرتا ہوں، تجربہ شرط ہے، یہ نسخہ اپنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کچھ ہی عرصے میں اِس کے اَثَرات آپ خُود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ وہ نسخہ کیا ہے؟ اپنے گھر میں پردے کی احتیاطوں کے ساتھ (مثلاً خالہ زاد، پُھوپھی زاد، چچازاد بہنوں سے پردہ کرتے ہوئے) سب کو جمع کر کے فیضانِ سُنّت کا دَرْس دینے کی عادَت بنا لیجیے!
روزانہ دَرْس دیجیے! ایک وقت مُقَرَّر کر لیجیے! اسی وقت کوئی دَرْس میں شریک ہو یا نہ ہو، پابندی کے ساتھ دَرْس دیتے رہیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جلد ہی اپنے اور اَہْلِ خانہ کے کردار میں واضِح اور مُثبَت تبدیلی دیکھنا نصیب ہو گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami