Share this link via
Personality Websites!
اللہ پاک حضرت ابراہیم و حضرت اِسْماعیل علیہما السَّلام اور حضرت ہاجرہ رَحمۃُ اللہ علیہا کا صَدقہ ہمیں بھی نیکی کی توفیق نصیب فرمائے، کاش! ہم صحیح معنوں میں اللہ پاک کے فرمانبردار بندے بن جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مولیٰ مجھ کو نیک بنادے اپنی الفت دل میں بسا دے
بَہرِ صَفا اور بَہر مَروہ یااللہ! مِری جھولی بھر دے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام کی بےمثال اطاعت
بُخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، مَیں خُلاصۃً (Summary)اپنے الفاظ میں عرض کرتا ہوں۔ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ حضرت اسماعیل علیہ السَّلام ابھی دُودھ پینے کی عمر (Infancy)میں تھے، جب آپ اور آپ کی اَمِّی جان حضرت ہاجرہ رَحمۃُ اللہ علیہا مکّہ پاک میں آگئے تھے، حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام یہیں بڑے ہوئے، یہیں پر قبیلہ جُرْہَم کی ایک خاتُون کے ساتھ آپ کا نِکاح ہو گیا۔
حضرت اِبْراہیم علیہ السَّلام کبھی کبھی آپ سے ملنے کے لیے تشریف لایا کرتے تھے۔ بُخاری شریف میں ہے: ایک مرتبہ حضرت اِبْراہیم علیہ السَّلام مکّہ پاک تشریف لائے، اُس وقت حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام گھر پَر موجُود نہیں تھے، آپ کی زوجہ نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کا استقبال کیا، آپ نے پوچھا: اِسْماعیل کہاں ہے؟ کہا: وہ حلال کمائی کے لیے باہَر تشریف لے گئے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے پُوچھا: تم لوگوں کی گُزَر بَسَر کیسی چل
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami