Share this link via
Personality Websites!
صاحِبِ مِعراج صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پیر اور جُمعرات کواہتمام کے ساتھ روزہ رکھتے تھے۔ ([1])
ہمیں بھی چاہیے صحت اِجازت دے تو پیر اور جمعرات کا روزہ اِہتمام سے رکھ لیا کریں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سنّت پر عمل کے ساتھ ساتھ بےشمار برکتیں نصیب ہوں گیں۔مگر یاد رکھیے!*اگر نفل روزوں کی وجہ سے کام کاج میں سستی آئے تو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں * جہاں بھی نفل روزے کے سبب کسی افضل کام میں حَرَج واقع ہوتاہو وہاں روزہ نہ رکھے (مَثَلاً اگر کسی اسلامی بھائی کی ذمّے داری اس نوعیت کی ہے جہاں عوام سے بکثرت واسِطہ پڑتا ہے اور روزہ رکھنے سے اس کے مزاج میں تُرشی پیدا ہوجاتی ہے تو اگرچِہ کام پورا ہو جاتا ہو لیکن لوگوں کے ساتھ بداخلاقی سے بچنا نفل روزوں کے مقابلے میں زیادہ ضَروری ہے) * ماں باپ اگر بیٹے کو نَفْل روزے سے اِس لیے منْع کریں کہ بیماری کا اندیشہ ہے تو والِدَین کی اطاعت کرے * شوہر کی اجازت کے بِغیر بیوی نَفْل روزہ نہیں رکھ سکتی۔ ([2])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃ ُالمدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami