Share this link via
Personality Websites!
کھانے اُنہیں کِھلانا *پسند کی چیزیں لا کر دینا *والِدَین حج کرنا چاہتے ہیں، بیٹے کی استطاعت ہو تو اُنہیں حج کروا دے *والدین مدینہ دیکھنا چاہتے ہیں، بیٹا کوشش کر کے مدینہ دِکھائے، یُوں جہاں تک ہو سکے، ماں باپ کی جائِز خواہشات پُوری کی جائیں، یہ بھی حقوق میں ہے۔
اسی طرح ماں باپ کے مزید حقوق یہ ہیں: (5):ان کی خِدْمت میں مُبالغہ کرنا، یعنی *خُوب خِدْمت کرنا *اِن کے پاؤں دَبانا *ان کی ضروریات بھاگ بھاگ کر پُوری کرنا *ان کے غم میں غمگین اور خوشی میں خوش ہونا (6):ان کے سامنے سہم کر رہنا کہ کہیں کوئی بےادبی نہ ہو جائے (7):ان کے سامنے آواز اُونچی نہ کرنا (8):انہیں تیز نظروں سے نہ دیکھنا (9):ان کے آگے نہ چلنا (10):اُنہیں نام سے نہ پُکارنا (11):اور اُن کی طرف سے جو کچھ دُکھ یا تکلیف پہنچے، اُس پر صبر، صبر اور بَس صبر ہی کرتے چلے جانا۔ یہ سب ماں باپ کے حقوق ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! اس کے علاوہ ہمارے اوپر والدین کے کون کون سے حقوق لازم ہیں ہمیں اس کی بھی مَعْلُومات ہونی چاہئیں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ایک بڑا ہی پیارا رسالہ ہے:اَلْحُقُوقُ لِطَرْحِ الْعُقُوقِ۔مکتبۃُ المدینہ نے اس کو آسان کر کے والدین، زوجین اور اساتذہ كے حقوقکے نام سے شائع کیا ہے۔یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 115 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے۔ اسی طرح امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا بڑا ہی پیارا رسالہ سمندری گنبد، 30 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net) سے فری ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
یہ دونوں رسالے والدین کے حقوق کی معلومات کے لیے کافی مفید ہیں ہمیں ان کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے ۔ اللہ پاک ہمیں ماں باپ کے حقوق ادا کرنے اور ساری زندگی ان کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami