Share this link via
Personality Websites!
اِبْراہیم علیہ السَّلام تشریف لائے، شہزادے سے مِلے بغیر ہی واپس تشریف لے گئے، صِرْف غائبانہ طَور پر پیغام پہنچایا: يُغَيِّرْ عَتَبَةَ بَابِهِیعنی اپنے دروازے کی چوکھٹ بدل ڈالو...!! ([1])
حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام کا جذبۂ اطاعت دیکھیے کیسا تھا، آپ نے والِد صاحِب کی اِس غائبانہ نصیحت پر فورًا عمل کیا اور زوجہ کو طلاق دے دی (طلاق کیوں دِلوائی گئی، اس کی وضاحت میں عرض کر چکا ہوں)۔
افسوس! آج کل تو نوجوان گناہوں بھرے عشقِ مجازی کے چنگل میں پھنس کر ماں باپ کے ناک میں دَم کر دیتے(یعنی بہت ہی ستاتے) ہیں * میں تَو فُلاں ہی سے شادِی کروں گا، ورنہ زہر کھا لوں گا اِس طرح کی دھمکیاں دی جاتی ہیں *نوجوان گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں *ماں باپ کو خُوب بلیک میل (Blackmail)کیا جاتا ہے*بعض نادان تَو گھر سے بھاگ کر چھپ چھپا کر نِکاح بھی کر لیتے ہیں *بلکہ ایسی خبریں بھی سُننے کو ملتی ہیں کہ فُلاں کی چُونکہ پسند کی شادِی نہیں کی جا رہی تھی، اس غُصّے میں اس نے اپنے ماں باپ ہی کی جان لے لی...!!
افسوس! کیسی نادان اَوْلاد ہے جو عشقِ مجازی کے گُنَاہوں سے بھرپُور چُنگل میں پَھنس کر ایسی ایسی خَباثتوں پر اُتر آتی ہے۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ماں باپ کی بہت اُونچی شان ہے۔ اُن کا ہر حال میں اَدَب ہی اَدَب کرنا ہے۔
اِیْمان کے معاملے میں بھی نرمی
پیارے اسلامی بھائیو! آپ قرآنِ کریم کی پاکیزہ تعلیمات دیکھیے! حضرت سعد بن ابی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami