Share this link via
Personality Websites!
مسلمانو! کبھی قُربانی سے پیچھے نہیں ہَٹْنا
وَقارِ دِین ہے، اِسْلام کی شَوْکت ہے قُربانی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سلام ہو! اِبْراہیم علیہ السَّلام پر
صَدْیوں پہلے آج کے دِن مِنیٰ کی وادِی میں اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے اپنے شہزادے کے گلے پر چُھری رَکھ کر عظیمُ الشَّان قربانی پیش کی تھی۔
ذرا سوچنے کی بات ہے، جب حضرت ابراہیم علیہ السَّلام قربانی کر رہے تھے، تب وہاں پر کتنے لاکھ لوگ موجود تھے؟ کتنے کروڑ آنکھیں اُنہیں دیکھ رہی تھیں؟ وہاں کتنے کیمرے لگے ہوئے تھے؟ کتنے اَخْباری رِپورٹر(Reporter) تھے؟ کتنے جَرنلسٹ(Journalist) وہاں کھڑے ہو کر بریکنگ نیوز(Breaking News) دے رہے تھے؟ یقیناً وہاں کوئی بھی نہیں تھا، ایک بلند شان والے والِد، ایک اُن کے ہونہار شہزادے...!! بَس! اور وہاں کوئی بھی موجُود نہیں تھا۔
مگر کمال دیکھیے! وہ باپ بیٹا دُنیا سے الگ ہو کر بالکل تنہائی میں اللہ پاک کی اِطاعت میں مَصْرُوف تھے، رَبِّ کائنات نے بالکل تنہائی میں کی گئی، اِخْلاص سے بھرپُور اِس عبادت کا اتنا چرچا کر دیا کہ آج صدیاں گزر گئیں، ہمارا بچہ بچہ سُنّتِ ابراہیمی کے تذکرے کرتا ہے *گھروں میں بچے بکرا آنے کا انتظار کرتے ہیں *بکروں کو دیکھ کر خُوش ہوتے ہیں *ان کو پیار کرتے ہیں *گلیوں میں گھماتے ہیں *اور دُنیا کے کونے کونے میں سُنّتِ ابراہیمی کی ادائیگی ہوتی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami