Share this link via
Personality Websites!
مسئلہ سُن لیجیے! ابھی جو دِن چل رہے ہیں، یعنی 9 سے 13 ذُو الحج، ان دِنوں میں تکبیرِ تشریق پڑھنی ہوتی ہے۔ ہر وہ نماز جو ہم باجماعت ادا کریں گے، اُس کے بعد کم از کم 1مرتبہ تکبیرِ تَشْرِیْق پڑھنی واجِب ہے اور 3 مرتبہ پڑھنی اَفْضل ہے۔([1])
تکبیر تَشْرِیْق یہ ہے: اللہ اَکْبَرُ اللہ ُ اَکْبَرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرُ اللہ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی دینِ متین اور امّتِ مسلمہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے مثلاً: *جامعۃُ المدینہ *مدرسۃُ المدینہ *المدینۃُ العلمیہ *دارُ الاِفتاء اہلسنت *فلاحی اِدارہFGRF *مَدَنی چینل *مَدَنی کورسز *آئی ٹی (IT) جیسے دعوتِ اسلامی کے درجنوں شعبہ جات خدمتِ دین میں مصروف ہیں، آپ بھی ان نیک کاموں میں اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! اَلحمدُ لِلّٰہ! آج عاشقانِ رسول قربانی کی سَعَادت پائیں گے۔ سب سے التجا ہے کہ اپنے اپنے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجیے! آپ کی دِی ہوئی رقم یا کھال کے ذریعے دُنیا بھر میں دینی، اِصْلاحی،فَلاحی،روحانی،خیر خواہی، بَھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور مَحْفُوظ کام کیے جائیں گے،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!آپ کے لیے صدقۂ جاریہ ہو گا۔ اپنے عزیز رشتہ داروں کو بھی ترغیب دلائیے! اپنی کوشش سے کھالیں جمع بھی کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی بھی برکتیں ملیں گی، حدیثِ پاک میں ہے: جس نے کسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami