Share this link via
Personality Websites!
عرض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! میں بکری ذبح کرتا ہوں اور مجھے اس پر رحم آرہا ہوتا ہے، رحمتِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو تو اللہ پاک تم پر رحم فرمائے گا۔([1])
آہ! افسوس! ہمارے ہاں معاملہ اُلٹ ہے، لوگ قربانی کے وقت جانور کا تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں، بعض نادان تو جانور کو تڑپتا دیکھ کر تالیاں بھی بجاتے ہیں بلکہ آج کل تو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا(Social Media) کا دَور ہے، لوگ بیچارے جانور کی، اس کے تڑپنے کی ویڈیوز(Videos) بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہوتے ہیں، اللہ پاک ہمیں ہدایت نصیب فرمائے! یہ وقت تماشا دیکھنے کا نہیں بلکہ رَحم دِلی کے سبب آنسو بہانے کا ہے، اُس جانور کی خوش قسمتی کہ وہ اللہ پاک کے نام پر قربان ہو رہا ہے، اس کی خوش قسمتی پر رشک کرنے کا وقت ہے۔
(2):ایک کے سامنے دُوسرے کو ذَبح مت کیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! ذبیحہ(یعنی جس جانور کو ذبح کرنا ہو اس) کے ساتھ بھلائی کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح نہ کیا جائے۔ بالخصوص ماں کے سامنے اس کے بچے کو یا بچّے کے سامنے اُس کی ماں کو ہر گز ذَبح مت کیجیے!
منقول ہے: ایک شخص تھا، اس نے بچھڑے کو اُس کی ماں کے سامنے ذَبح کر دیا، ظاہر ہے اس کی ماں کو تکلیف ہوئی ہوگی لیکن بے زبان جانور اپنا دُکھ کس سے بیان کرے؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami