Share this link via
Personality Websites!
اَنْفُسَکُم قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوا،یعنی اپنے نفس کا مُحَاسَبہ کرو !اس سے پہلے کہ تمہارا حساب لیا جائے۔([1]) *اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی عادت بنانے کا بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کے لیے وقت مقرر کرلیجیے! پھر روزانہ مقررہ وقت پر اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ،نیک اعمال کے رسالے کے خانے پُر (Fill)کیجیے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :15 کے مطابق اپنا جائزہ لینے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، آئیے نیت کرتے ہیں کہ روزانہ اپنا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النیّٖین صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِوَعَذَابِ الْقَبْرِ
ترجمہ: اے اللہ!میں کفر، فقراور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتاہوں ۔([2])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami