Share this link via
Personality Websites!
یوقوف ) وہ ہے،جو اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرے اور اللہ پاک سے (مغفرت کی) تمنا کرے۔([1])
(1): ہر شخص پر لازِم ہے کہ وہ اپنے نفس سے غافل نہ ہو ،اپنے نفس کا جائزہ لے ۔([2]) (2): اپنے نفس کا جائزہ کرتے ہوئے گناہوں سے توبہ کرنا واجب ہے۔([3]) (3):نیک اَعمال کا رسالہ پُر(Fill) کرتے ہوئے، کارکردگی بنانے کے لیے جو عمل نہیں کیا اس کے مُتَعَلِّق ہاں کا نشان(/) لگانا یا جو عمل کیا ہے، اس کے بارے میں نہیں (0) کا نشان لگانا جھوٹ ہے ۔
* گھڑی بھر کے لیے اپنے اعمال کا جائزہ لینا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔([4]) * نفس کا جائزہ لینا جنت میں لے جانے والا کام ہے * نفس کا جائزہ لینے سے آدمی کا کردار ستھرا ہو تا ہے * نفس کا جائزہ لینے سے روحانیت میں ترقی ہوتی * نیکیاں کرنے کی ترغیب ملتی اور * گناہوں سے توبہ نصیب ہوتی ہے * نفس کا جائزہ لیتے رہنے سے نفس وشیطان کے دھوکوں سے حفاظت رہتی ہے *نفس کا جائزہ لینے سے تقوی نصیب ہوتا ہے *آخرت کے بارے میں غور وفکر دل میں نور پیدا کرتی ہے ۔
جائزہ لینے کی عادت بنانے کے طریقے
* موت کو کثرت سے یاد کیجیے *دل میں خوف خدا بڑھائیے *نفس کا جائزہ لینے کے مُتَعَلِّق بزگانِ دین کے واقعات پڑھیے *قیامت کے حساب کو یاد کیجیے کہ آج اگر اپنا جائزہ کر کے نیک اعمال نہ کیے تو روزِ قیامت جب سورج آگ برسا رہا ہوگا، زمین تانبے کی ہوگی ،نفسا نفسی کا عالَم ہوگا ،اللہ پاک کی بارگاہ میں حساب کیسے دیں گے۔مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر ِفاروق رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: حَاسِبُوا
[1]... ترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، باب ماجاء فی صفۃ اوانی الحوض، صفحہ:583،حدیث :2459۔
[2]... احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ،المقام الاول من المرابطۃ: المشاطۃ جلد:4، صفحہ:478،ملخصًا۔
[3]... شرح مسلم للنووى، كتاب التوبۃ، باب فى الحض على التوبۃ ...الخ، الجزء السابع عشر،جلد:6صفحہ:67 ،ماخوذاً۔
[4]... کنزالعمال، کتاب الاخلاق، جز:3،جلد:2،صفحہ:48، حدیث:5707۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami