Share this link via
Personality Websites!
رکھتے ہوئے قربانی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، جو خُوش نصیب قربانی کر رہے ہیں، اللہ پاک ان کی قربانیاں قبول فرمائے، جو نہیں کر پا رہے، اللہ پاک انہیں بھی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! آخر میں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں؛ آج یَوْمُ النَّحْر (یعنی ذُوْ الحج کا 10وَاں دِن) ہے اور 10 ذُوْ الحج کو حُجَّاجِ کرام مِنیٰ میں حاضِر ہوتے ہیں اور حج کا ایک اَہَم رُکْن رَمْیِ جَمَرات ادا کرتے ہیں۔ رَمْئ جَمَرات کیا ہے؟ شیطانوں کو کنکر مارنا۔
یہ بھی حضرت اِبْراہیم علیہ السَّلام کی سُنّتِ مبارَکہ ہے۔ آپ جب حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام کو ساتھ لے کر قربانی کے لیے تشریف لے جا رہے تھے، شیطان بدبخت وسوسہ ڈالنے کے لیے آیا، اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے اسے کنکر مارے تھے۔([1])
اسی سُنّتِ اِبْراہیمی کو باقی رکھا گیا، آج بھی حاجی انہی 3مقامات پر یادِ ابراہیم علیہ السَّلام میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔
اس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ جیسے آج کے دِن قربانی کرنا سُنّتِ ابراہیمی ہے، یونہی آج کے دِن شیطان کو مار بھگانا بھی سُنّتِ ابراہیمی ہے۔ لہٰذا آج کے دِن بطورِ خاص شیطان سے دُشمنی کیجیے! یہ بدنصیب وَسْوسے ڈالے گا *کپڑوں پر خُون لگ گیا ہے، لہٰذا نماز بعد میں پڑھ لینا *ابھی اتنا سارا گوشت بانٹنا ہے، نماز تو بعد میں پڑھی جائے گی *یونہی عیدِ قربان کے موقع پر غیبتوں اور اِلْزام تراشیوں کے بھی دروازے کھلتے ہیں ، مثلاً ؛ *ہمارے والا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami