Share this link via
Personality Websites!
ذَبح کے لیے نہایت نرمی سے لے جایا جائے۔ حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ایک شخص کے قریب سے گزرے، وہ بکری کو کان سے پکڑ کر کھینچتے ہوئے لے جا رہا تھا، رحمتِ دوعالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: اِس کا کان چھوڑ دو! گردن کے قریب سے پکڑو! ([1])
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا، وہ بکری کو ذَبْح کرنے کے لیے ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جا رہا تھا، آپ نے فرمایا: تیرے لیے خرابی ہو! اسے موت کی طرف اچّھے انداز میں لے کر جا...! ([2])
(4): چُھری پہلے سے تیزکر لیجیے!
ذبیحہ کو آرام پہنچانے کی ایک صُورت سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے یہ بیان فرمائی کہ لِيُحِدَّ اَحَدُكُمْ شَفْرَتَهٗ تمہیں چاہیے کہ چھری تیز کر لو! ([3])
عُلَما فرماتے ہیں: جانور بھی موت سے ڈرتے ہیں، اس لیے چاہیے کہ چھُری کو پہلے سے خُوب تیز کر لیا جائے، عین ذَبح کے وقت سے پہلے انہیں چھری نہ دِکھائی جائے اور جب ذَبح کرنے لگیں تو تیزی سے چھری چلا کر جلدی جلدی ذَبح کر دیا جائے۔([4])
رحمتِ دوجہاں، سلطانِ کون و مکاں صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ایک آدمی کے قریب سے گزرے، وہ بکری کو لِٹا کر، اس کی گردن پر پاؤں رکھ کر چھُری تیز کر رہا تھا ، بکری اُس کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami