Share this link via
Personality Websites!
پھل، پھول، پودے ہوں،بندے کو چاہیے کہ ان کے ساتھ بھلائی (Kindness)سے پیش آئے، ہر ایک کے ساتھ اُس کے مناسبِ حال اِحْسَان والا معاملہ کرے۔
تم اُس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک...
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَرَاحَمُوْا تم اس وقت تک (کامِل) مومن نہیں ہو سکتے جب تک ا یک دوسرے پر رحم نہ کرو۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! ہم سب ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں۔ فرمایا: یہ مراد نہیں ہے کہ تم اپنے صاحب (مثلاً دوست یا بھائی) پر رحم کرو وَلٰكِنَّھَا رَحْمَةُ الْعَامَّةِ بلکہ اس سے رحمتِ عامّہ مراد ہے۔([1])
یعنی تمام مخلوقات کے حق میں رحم دِل ہو جاؤ! جانوروں پر بھی رحم کرو! پرندوں پر بھی رحم کرو! چیونٹیوں پر بھی رحم کرو! غرض! ہر مخلوق کے حق میں رحم دِل بن جاؤ!
رحم دِل پر رحمٰن رحم فرماتا ہے
بخاری شریف کی حدیث پاک:پیارے نبی ،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَّاَ يَرْحَمُ النَّاسَ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ پاک اس پر رحم نہیں فرماتا۔([2])
ایک حدیث پاک میں فرمایا:اَلرَّاحِمُوْنَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمٰنُ جو رحم کرنے والے ہیں، اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami