Share this link via
Personality Websites!
تفسیر صِراطُ الجنان میں کعبہ شریف کی کچھ خصوصیات لکھی ہوئی ہیں، آئیے! سنتے ہیں:
(1)… (کعبہ شریف)سب سے پہلی عبادت گاہ ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے اس کی طرف نماز پڑھی۔
(2)…(کعبہ )تمام لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیاجبکہ بَیْتُ الْمَقْدِس مخصو ص وقت میں خاص لوگوں کا قبلہ رہا۔
(3)…(کعبہ شریف)مکّہ مُعَظَّمَہ میں واقع ہے، جہاں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ ہے۔
(4)…کعبہ شریف کا حج فرض کیا گیا ۔
(5)…حج ہمیشہ صرف کعبے کا ہوا، بَیْتُ الْمَقْدِس قبلہ ضرور رہا ہے، لیکن کبھی اس کا حج نہ ہوا۔
(6)…کعبہ شریف کو امن کا مقام قرار دیا گیا ہے۔
(7)…کعبہ شریف میں بہت سی نشانیاں رکھی گئیں جن میں ایک مقامِ ابراہیم(بھی) ہے۔
(8)…پرندے کعبہ شریف کے اُوپر نہیں بیٹھتے اور اس کے اُوپر سے پرواز نہیں کرتے بلکہ پرواز کرتے(اُڑتے ہوئے) ہوئے آتے ہیں تو اِدھر اُدھر ہٹ جاتے ہیں۔
(9)…جو پرندے بیمار ہوجاتے ہیں وہ اپنا علاج یہی کرتے ہیں کہ ہوائے کعبہ میں ہو کر گزر جائیں، اِسی سے اُنہیں شِفا ہوتی ہے۔
(10)…وحشی(جنگلی)جانور ایک دوسرے کو حرم کی حدودمیں اِیذا(تکلیف) نہیں دیتے، حتّٰی کہ اس سرزمین میں کُتّے ہرن کے شکار کیلئے نہیں دوڑتے اور وہاں شکار نہیں کرتے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami