Share this link via
Personality Websites!
گا:تُو مانگ،تجھے دیا جائے گا۔تو کعبہ شریف کہے گا :اے اللہ پاک!تیرے گنہگار بندے جو جمع ہو کر دُور دُور سے مٹی میں بھرے ہوئے میرے پاس آئے۔انہوں نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو چھوڑا، اُنہوں نے فرمانبرداری اور زِیارت کے شوق میں نکل کر تیرے حکم کے مطابِق ارکانِ حج ادا کئے، تو میں تجھ سے سُوال کرتاہوں کہ ان کے حق میں میری شفاعت قَبو ل فرما، ان کو قِیامت کی گھبراہٹ سے اَمْن عنایت فرما اور انہیں میرے پاس جمع کردے۔توایک فرشتہ اعلان کرے گا:اے کعبہ ان میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جنہوں نے تیرے طواف کے بعد گناہ کئے ہوں گے اور ان پر اِصرار کرکے اپنے اُوپر دوزخ واجِب کرلیا ہوگا۔ تو کعبہ عَرْض کرے گا: اے اللہ پاک! اِن گنہگاروں کے حق میں بھی میری شفاعت قَبول فرما جن پر دوزخ واجب ہو چکا ہے۔ تو اللہ پاک فرمائے گا:میں نے اُن کے حق میں تیری شفاعت قَبول فرمائی ۔ تووُہی فرشتہ اعلان کرے گا:جس نے کعبے کی زیارت کی تھی وہ دیگرلوگوں سے الگ ہو جائے۔اللہ پاک ان سب کو کعبے کے پاس جمع کردے گا۔ ان کے چہرے سفید ہوں گے اوروہ دوزخ سے بے خوف ہو کر طواف کرتے ہوئے لَبَّیْک پڑھیں گے۔پھر فِرشتہ پُکارے گا:اے کعبۃُ اللّٰہ!چل۔ توکعبہ شریف (اس طرح)لَبَّیْک پڑھے گا: ’’لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّـیْکَ ،وَالْخَیْرُ کُلُّہٗ،بِیَدَیْکَ،لَبَّـیکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّـیْکَ،اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ،‘‘پھر فرشتے اُس کو کھینچ کر میدانِ محشرتک لے جائیں گے ۔(الروض الفائق ص۶۶)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!اللہ پاک نے مَکَّۂ مُکَرَّمَہ کو کیسی عظیمُ الشّان خُصوصیات و بَرَکات سے نوازا کہ جس خوش نصیب کی کعبہ سفارش کرے گا،ان سب کو اللہ کریم اپنی رحمت سے معاف فرمادے گا ،انہیں اپنی رضا عطا فرمائے گا اور انہیں جنت میں داخل فرمائے گا ، لہٰذا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami