Share this link via
Personality Websites!
کاموں کی کفایت بھی کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ میں اُس کا گواہ ہوں گا (یا یہ فرمایا کہ) میں اس کی شفاعت کروں گا۔شعب الایمان، باب فی تعظیم النبی ، جلد:2، صفحہ:218، حدیث:1583ملتقطاً۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!مکّۂ مکرمہ ہو یا مدینۂ طیبہ دونوں ہی انتہائی قابلِ احترام و لائقِ تعظیم مقامات ہیں، جن کی عظمت و رِفعت اور شان و شوکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مکے اور مدینے کو ربّ کریم نے جن ظاہری اور باطنی خوبیوں سے نوازا ہے وہ کسی اور شہر کے حصے میں نہ آسکیں اور ایسا کیوں نہ ہوکہ مکے شریف میں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز بَیْتُ اللہ شریف موجود ہےاور مدینَۂ منوَّرہ میں رسولِ پاک صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کا نُور برساتا مزارِ پاک ہے۔اِنْ شَآءَاللہآج ہم کعبے شریف کی شان وعظمت اور حج کے فضائل وبرکات سے متعلق بیان سننے کی سعادت حاصل کریں گے، یاد رکھئے!شہرِ محبوب یعنی مَکَّۂ مُکَرَّمَہ میں فضیلت و برکت والے بہت سے مقامات موجود ہیں، مگر ان
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami