Share this link via
Personality Websites!
وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ(۹۷)
(پ۴،اٰلِ عمران:۹۷)
ترجَمۂ کنز العرفان: اوراللہکے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا فرض ہے جو اس تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہے اور جو انکار کرے تو اللہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے۔
پىارے اسلامى بھائىو!حج بہت بڑی نعمت ہے، حج کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں پر اللہپاک خُصوصی کرم نوازیاں فرماتا ہے، وہ پاک ربِّ کریم حج کرنےو الوں کو حج کے بدلے میں ایسےعظیمُ الشَّان انعامات سے نوازتا ہے جن کے بارے میں سُن کر مسلمانوں کےدلوں میں بھی ان مقدس مقامات کی زِیارت کا ذوق و شوق مزید مچلنے لگتا ہے۔تو آئیے!حج کےفَضائل اورحاجیوں کو ملنے والے انعامات پر مشتمل4فَرامینِ مُصْطَفٰے صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمسُنتے ہیں،چنانچہ
1۔ارشاد فرمایا:جو حج کےاِرادے سے نکلا، پھر مرگيا تواللہ پاک اُس کےلئے قیامت تک حج کرنے والے کا ثواب لکھ دےگااورجوعُمرےکےاِرادے سےنکلا،پھرمرگيا تواللہ کریم اُس کیلئے قیامت تک عُمرہ کرنے والےکا ثواب لکھ دے گا ۔( مسند ابی یعلیٰ ، مسند ابی ھریرۃ ، ۵/ ۴۴۱، حدیث: ۶۳۲۷)
2۔ارشاد فرمایا:جب تم کسی حاجی سے مُلاقات کرو تو اُس سےسلَام و مصافحہ(یعنی ہاتھ ملایا) کرواوراس سےکہو کہ وہ اپنے گھرمیں داخل ہونےسےپہلےتمہارےلیےمغفرت کی دعاکرےکیونکہ اُس کی مغفرت ہوچکی ہے۔( مشکاۃ المصابیح ، کتاب المناسک،الفصل الثالث،۱/۴۷۲،حدیث:۲۵۳۸)
3۔ارشادفرمایا:حج کیا کرو!کیو نکہ حج گناہو ں کواِ س طرح دھو دیتا ہےجیسے پانی میل کودھودیتا ہے۔
(معجم اوسط ، من اسمہ القاسم، ۳ / ۴۱۶،حدیث:۴۹۹۷)
4۔ارشاد فرمایا:حاجی اپنےگھر والوں میں سے400(مُسلمانوں)کی شفاعت کرےگااورگناہوں سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami