Share this link via
Personality Websites!
وَاِنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللهِ بِمَكَانٍ قَبْلَ اَنْ يَّقَعَ عَلَى الْاَرْضِ فَطِيْبُوْا بِهَا نَفْسًا
ترجمہ: بیشک قربانی کے جانور کا خُون زمین پر گِرنے سے پہلے، (قربانی کرنے والا) اللہ پاک کے ہاں اُونچا مقام پا لیتا ہے، پَس خُوش دِلی سے قربانی کرو...!!([1])
ایک مرتبہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے پُوچھا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ قربانی کیا ہے؟ فرمایا:
سُنَّةُ اَبِيْكُمْ اِبْرَاهِيْمَ عَلَيْهِ السَّلَام
ترجمہ: یعنی قربانی تمہارے والِد حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کی سُنّت ہے۔
صحابہ نے پوچھا: اس میں ہمارے لیے کیا اَجْر ہے؟ فرمایا:
بِكُلِّ شَعْرَةٍ حَسَنَةٌ
ترجمہ: یعنی قربانی کرنے والے کو قربانی کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی عطا کی جاتی ہے۔([2])
نشانی ہے وفا کی اور اِک نعمت ہے قربانی
خُدا کے دوست ابراہیم کی سُنّت ہے قربانی
مسلمانو! کبھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹنا
وقارِ دِین ہے، اسلام کی شوکت ہے قربانی
اللہ پاک ہمیں خُوش دِلی کے ساتھ قربانیاں کرنے اور حکمتِ عملی کے ساتھ غریبوں، بےکسوں، یتیموں وغیرہ میں ان کا گوشت بانٹنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami