Share this link via
Personality Websites!
جان بھی قُربان کرنے سے ہر گز پیچھے نہ ہٹتا، ایک حسرت ہو دِل میں، دل میں چُبَھن سی ہو کہ کتنا خُوش نصیب جانور ہے، اپنے رَبّ کے نام پر قُربان ہو رہا ہے، کاش! میں بھی اپنے رَبّ کے نام پر اپنا سب کچھ قُربان کر جاؤں...!!
یہ اِک جان کیا ہے، اگر ہوں کروڑوں
تِرے نام پر سب کو وارا کروں میں([1])
پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ اللہ پاک کے فضل سے ہم قربانی کرنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ قربانی کو قبولیّت کے لائق بنانے کی بھی بھرپُور کوشش کیجیے! اس کے لیے ہم نے چند کام کرنے ہیں *تقویٰ اپنانا (یعنی گُنَاہوں سے بچنا) ہے *ریاکاری، رشوت، جھوٹ، گانے سُن کر لذّت اُٹھانے، دوسروں کو دھوکا دینے جیسے بُرے کاموں سے بھی بچنا ہے *نمازوں میں سُستی نہیں کرنی اور *قربانی خُوشی دِلی سے کرنے کی سَعَادت پانی ہے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی دینِ متین اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، ان نیک کاموں میں آپ بھی اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! عیدُ الاضحیٰ قریب ہے، عاشقانِ رسول قربانی کی سَعَادت پائیں گے۔ التجا ہے !اپنے اپنے جانور کی کھال
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami